22 اکتوبر 2015 - 17:06
شامی فوج نے ،بلاس، جورۃ الحجاش، رسم الشیخ، دیر صلیبیہ اور کفر عبید نامی علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حلب کے مضافات میں اپنے تازہ آپریشن میں ،بلاس، جورۃ الحجاش، رسم الشیخ، دیر صلیبیہ اور کفر عبید نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حلب کے مضافات میں اپنے تازہ آپریشن میں ،بلاس، جورۃ الحجاش، رسم الشیخ، دیر صلیبیہ اور کفر عبید نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آپریشن میں " امارت قفقاز " نامی دہشت گرد گروہ کا کمانڈر حلب کے جنوب میں ایک لڑائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حلب کے جنوبی مضافات میں دہشت گردوں اور شامی افواج کے درمیان بدھ کی رات سے لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

.......

/169